ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بارش کے دوران بجلی کے جھٹکے سے خاتون ہلاک

بارش کے دوران بجلی کے جھٹکے سے خاتون ہلاک

Thu, 28 Sep 2017 11:26:38    S.O. News Service

بنگلورو، 27ستمبر (یواین آئی )بنگلورو میں کل رات دیر گئے ہوئی شدید بارش کے سبب کے آر پورم علاقہ میں ایک 60سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔ مہلوک خاتون جس کی شناخت کے آر پورم کے آر ایم ایس لے آوٹ کی رہنے والی مینماں کے طور پر کی گئی ہے ' گھر میں پانی داخل ہونے پر یو پی ایس کاسوئچ آف کرنے کے لئے جارہی تھی کہ بجلی کا جھٹکہ لگنے سے اس کی موت ہوگئی۔مقامی رکن اسمبلی بی اے بسواراجو اطلاع ملتے ہی مقام واقعہ پر پہنچے ۔ یہ بارش تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی جس کے نتیجہ میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک جام ہوگئی۔ بعض علاقوں میں بارش کے سبب دیوار گرنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


Share: